امام حسینؓ اور انکے گھرانے کی قربانی سے اسلام کا پرچم آج بھی سربلند ہے، خالد مقبول

17 جولائی ، 2024

کراچی(اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے خانوادہ رسول شہداء کربلا کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ امام حسین کی قربانی اور انکے گھرانے کی قربانی سے اسلام کا پرچم آج بھی سربلند ہے۔ کربلا ہمیں صبر اور استقامت اور باطل کے سامنے ڈٹ جانے کا درس دیتی ہے،آج کا دن صدیاں گزر جانے کے باوجود بھی نبی اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے نواسہ کی قربانی آج بھی تروتازہ ہے اور یہ قربانی ہمیں زندگی گزارنے کا درس دیتی ہے اور یہ سبق دیتی ہے حق پے ڈٹ جاناص ہی اصل جہاد ہے، ہماری زندگیوں میں کربلا کی فکر رچی بسی ہونی چاہئے۔