سرجانی ٹاؤن میں عطائی ڈاکٹر کی 12 سالہ بچی سے زیادتی

17 جولائی ، 2024

کراچی( اسٹاف رپورٹر )سرجانی ٹاؤن میں 12 سالہ بچی کو عطائی ڈاکٹر نے مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔علاقہ مکینوں نے ملزم کو پکڑ لیا اور تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا۔ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کا میڈیکل کرایا جا رہا ہے جبکہ ملزم سے بھی تفتیش کی جا رہی ہے۔تفصیلات کے مطابق سرجانی ٹاؤن تھانے کی حدود لیاری تیسر ٹائون سیکٹر 50-f میں ملزم برکت نے مبینہ طور پر 12 سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔متاثرہ بچی کے مطابق اسے زبردستی پکڑ کر بے ہوش کرکے غلط کام کیا گیا ‘بچی نے بتایاکہ جب اسے ہوش آیا تو بدن پر کپڑے نہیں تھے۔بچی کی والدہ کے مطابق انہوں نے اپنی بیٹی کو گھر سے سامان لینے کے لیے محلے کی دکان پر بھیجا تھا،محلے والوں نے بتایا کہ محلے کا برکت نامی شخص میری بیٹی کو اپنے مکان میں لے کر گیا۔وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے واقعہ پر ایس ایس پی ویسٹ سے تفصیلات طلب کرلیں۔