کلرکہار،ساہیوال ،پتوکی (صباح نیوز) کلرکہار ، ساہیوال اور پتوکی میں ٹریفک حادثات میں ماں بیٹے سمیت 4افراد جاں بحق اور8زخمی ہو گئے ۔پولیس کے مطاق کلرکہار میں موٹروے پر بھٹی گجر کے قریب کار ٹرک سے ٹکرانے سے ماں بیٹا جاں بحق اور 2 بچوں سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے، ایک بچی کی حالت تشویشناک ہے، حادثہ کار ڈرائیور کے سو جانے کی وجہ سے پیش آیا، تمام زخمیوں کو ٹراما ہسپتال کلرکہار منتقل کر دیا گیا۔ حادثہ میں 45 سالہ ساجدہ اور 17 سالہ بیٹا جبران موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئے، کار میں ایک ہی فیملی کے افراد سفر کررہے تھے ، حادثے کا شکار فیملی کے افراد راوی روڈ لاہور کے رہائشی بتائے گئے ہیں۔ریسکیو ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ زخمیوں میں گھر کا سربراہ اسجد، بیٹا حریرہ اور 14 سالہ بیٹی حرین شامل ہیں، 2شدید زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد راولپنڈی ریفر کر دیا گیا ۔ دوسری جانب ساہیوال میں پاکپتن روڈ 92 /9 ایل کے قریب ویگن نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں دو خواتین موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئیں۔حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق خواتین کی شناخت آسیہ بی بی عمر 30 سال اور انور بی بی عمر 50 سال سے ہوئی، دونوں خواتین ماموں کانجن کی رہائشی تھیں، نعشوں کو ٹیچنگ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔علاوہ ازیں پتوکی میں ملتان روڈ کہنہ بائی پاس کے قریب کار آگے جانے والے مزدے سے ٹکرا گئی جس میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد زخمی ہوگئے ، متاثرہ فیملی لاہور سے ساہیوال جاتے ہوئے حادثے کا شکار ہوئی۔حکام نے کہا کہ زخمیوں میں 3 سالہ محب، 41 سالہ اورنگزیب، 47 سالہ مظفر، 45 سالہ ساجدہ اور 14 سالہ مشقات شامل ہیں، ریسکیو ٹیم نے زخمیوں کو طبی امداد دیتے ہوئے ٹی ایچ کیو ہسپتال پتوکی منتقل کر دیا ۔
لاہورپاکستان میں امریکی ڈپٹی چیف آف مشن نتالی بیکر نے کہا ہے کہ امریکہ صنفی مساوات کو آگے بڑھانے کے لیے...
اسلام آباد سیکریٹری پٹرولیم کو مقامی کمپنی میٹرکس پرائیویٹ لمیٹڈ کی جانب سے مطلع کیاگیا ہےکہ تیل درآمد...
اسلام آبادسپریم کورٹ نےڈبل ٹیکسیشن ٹریٹی سے متعلق مقدمہ کے فیصلے کیخلاف دائر نظر ثانی کی درخواستو ں کی...
ابوظبی متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظبی میں پاکستان سفارتخانے میں اسٹیٹ آف دی آرٹ قونصلر سروس کے...
اسلام آباد روسی فیڈریشن کی مسلح افواج کے ڈپٹی چیف آف جنرل اسٹاف کرنل جنرل سرگئی یورویووچ استراکوف جو...
اسلام آباد وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے سابق نائب امیر جماعت اسلامی محمد اسلم سلیمی کے انتقال پر افسوس کا...
اسلام آباد انسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے سپریم کورٹ کے باہر احتجاج پر درج مقدمہ میں گرفتار...
کراچی ممتاز مذہبی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک کی خصوصی گفتگو ہفتے کو ”جیونیوز“ کے پروگرام ”جرگہ“ میں نشر کی...