اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) وزیر اعظم کی میڈیا ٹیم میں اگلے ہفتے اہم تبدیلی آئے گی کیونکہ وفاقی سیکر ٹری اطلاعات و نشریات شا ہیرہ شاہد مدت ملا زمت مکمل کرکے 25 جو لائی کو ریٹائر ہو جائیں گی جس کے بعد سیکر ٹری اطلاعات و نشریات کا اہم عہدہ خالی ہو جا ئے گا۔ ان کے بعد انفار میشن گروپ کے گریڈ 21 کے سینئر افسروں میں ایڈیشنل سیکر ٹری وزارت اطلاعات و نشریات مبشر توقیر ‘ ڈائریکٹر جنرل ایکسٹرنل پبلسٹی عنبرین جان اور تقرری کے منتظر سا بق ایڈیشنل سیکر ٹری سہیل علی خان شامل ہیں۔انفارمیشن گروپ سے تعلق رکھنے والے سابق سیکر ٹری اطلاعات کے فورم نے وزیر اعظم شہباز شریف سے اپیل کی ہے کہ موجودہ حکومت کی پروفیشنلز کو محکمے کا سر براہ مقرر کرنے کی میر ٹ پالیسی کے تحت سیکر ٹری اطلا عات و نشر یات کی خالی ہونے والی پوسٹ پر انفا ر میشن گروپ سے تعلق رکھنے والے افسر کو تعینات کیا جا ئے۔یہ مطالبہ فورم کے سر براہ اور سابق سیکر ٹری اطلاعات و نشریات خواجہ اعجاز سرور کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں کیا گیا۔اجلاس نے توقع ظاہر کی کہ مستقبل میں پروموشن اور تقرریوں میں انفار میشن گروپ کے افسروں کو پیش نظر رکھا جا ئے گا۔اجلاس نے انفار میشن گروپ سے تعلق رکھنے والے گریڈ بیس اور اکیس کے بعض افسروں کو پوسٹنگ نہ دینے پر بھی تشویش کا اظہار کیا گیا۔اجلاس نے کہا کہ اس سے نہ صرف ان سینئر افسروں کی حوصلہ شکنی ہو رہی ہے بلکہ حکومت بھی با صلاحیت اور تجربہ کار افسروں کی صلاحیتوں اور خدمات سے استفادہ نہیں کر رہی ۔فورم نے کہا کہ اگر ضرورت ہو تو فورم و سیع تر قومی مفاد بھی حکومت کو میڈیا پا لیسی اورمینجمنٹ کیلئے اپنی خدمات فرہم کرنے کیلئے تیار ہے۔فورم نے توقع ظاہر کی کہ وزیر اعظم فورم کی سفارشات کو توجہ سے سنیں گے۔
لاہورپاکستان میں امریکی ڈپٹی چیف آف مشن نتالی بیکر نے کہا ہے کہ امریکہ صنفی مساوات کو آگے بڑھانے کے لیے...
اسلام آباد سیکریٹری پٹرولیم کو مقامی کمپنی میٹرکس پرائیویٹ لمیٹڈ کی جانب سے مطلع کیاگیا ہےکہ تیل درآمد...
اسلام آبادسپریم کورٹ نےڈبل ٹیکسیشن ٹریٹی سے متعلق مقدمہ کے فیصلے کیخلاف دائر نظر ثانی کی درخواستو ں کی...
ابوظبی متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظبی میں پاکستان سفارتخانے میں اسٹیٹ آف دی آرٹ قونصلر سروس کے...
اسلام آباد روسی فیڈریشن کی مسلح افواج کے ڈپٹی چیف آف جنرل اسٹاف کرنل جنرل سرگئی یورویووچ استراکوف جو...
اسلام آباد وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے سابق نائب امیر جماعت اسلامی محمد اسلم سلیمی کے انتقال پر افسوس کا...
اسلام آباد انسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے سپریم کورٹ کے باہر احتجاج پر درج مقدمہ میں گرفتار...
کراچی ممتاز مذہبی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک کی خصوصی گفتگو ہفتے کو ”جیونیوز“ کے پروگرام ”جرگہ“ میں نشر کی...