راولپنڈی(اے پی پی)صوبہ خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے واقعات میں تیزی ‘ڈیرہ اسماعیل خان میں رورل ہیلتھ سنٹر پر دہشت گردوں کے حملے میں 5 شہری شہید ہوگئے جبکہ سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 3 دہشت گرد جہنم واصل کردیئے ، فائرنگ کے تبادلے میں دو جوان بھی شہید ہوگئے۔پاک فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ معصوم شہریوں بالخصوص خواتین اور بچوں کو نشانہ بنانے والے شرپسندوں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔منگل کو آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 15 اور 16 جولائی کی درمیانی شب دہشت گردوں نے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقہ کیری شاموزئی میں دیہی مرکز صحت پر حملہ کیا جس کے نتیجہ میں دو لیڈی ہیلتھ ورکرز سمیت پانچ شہری شہید ہوگئے۔ شہید ہونے والوں میں دو بچے اور ایک چوکیدار بھی شامل ہے۔ سکیورٹی فورسز نے فوری طور پر دیہی مرکز صحت میں کلیئرنس آپریشن شروع کیا جس کے نتیجہ میں دہشتگردوں سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا اور تین دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا گیا تاہم اس دوران نائب صوبیدار محمد فاروق اور سپاہی محمد جاوید اقبال نے جام شہادت نوش کیا۔ آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ علاقہ میں کسی بھی دہشت گرد کی موجودگی اور اس کے خاتمہ کیلئے کارروائی جاری ہے۔
اسلام آباد ڈیو کام- پاکستان سینٹر فار جیو پولیٹیکل اسٹڈیز میں خطاب کرتے ہوئے ماہرین نے حکومت پر زور دیا کہ...
اسلام آباد وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے منصوبہ بندی کمیشن میں ایک اعلیٰ سطحی پالیسی بورڈ تشکیل دے...
لاہور لاہور ہائیکورٹ میں صوبائی وزیر اطلاعات عظمی بخاری کی فیک ویڈیو کے خلاف کاروائی کی درخواست سماعت کے لیے...
لاہوروزیر اطلاعات پنجاب عظمی ٰبخاری نے کہا ہے کہ جلسے، جلوس اور دھرنے پی ٹی آئی کا کاروبار ہیں۔ دھرنا پارٹی...
لاہورسینئرصوبائی وزیر مر یم اورنگزیب نے سموگ بارے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلی مریم...
اسلام آباد سابق وزیر اعظم چوہدری شجاعت حسین کی اسلام آباد آمد ،سیاسی درجہ حرارت کم کرنے کیلئے متحرک ہو...
اسلام آ باد وفاقی دارالحکومت اسلام آ باد سے مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر طارق فضل...
اسلام آباد سسٹین ایبل ڈیولپمنٹ پالیسی انسٹی ٹیوٹ ، ملک کے معروف تھنک ٹینک نے اپنا مطالعہ پیٹرولیم ڈویژن کو...