عمان (مانیٹرنگ سیل،اے ایف پی )عمان کے دارالحکومت مسقط میں الوادی الکبیرکی امام علی مسجد میں مجلس پر دہشت گردی کے واقعے میں فائرنگ سے 4 پاکستانیوں سمیت کم از کم 9 افرادشہید ہوگئے۔مسلح افراد امام بارگاہ میں داخل ہوئے عورتوں اور بچوں کو یرغمال بنا لیا، اور 3 گھنٹے یرغمال بنے رہے۔سیکورٹی آپریشن ، فائرنگ سے ایک پولیس اہلکاراور 3حملہ آور بھی مارے گئے، تحقیقات شروع کر دی گئیں ۔ 6 زخمیوں کی حالت نازک بتائی جاتی ہے ۔ فائرنگ سے 30 پاکستانی زخمی بھی ہوئے ۔وزیر اعظم شہباز شریف نے اس واقعہ کی مذمت کی اور پاکستانی سفارتی حکام کو شہداء کے ورثاء اور زخمیوں کی ہر ممکن مدد کرنے کی ہدایت کی۔صدر زرداری ،وزیر اعلیٰ مریم نواز نے بھی اور دیگر حکام نے اس سانحہ کی مذمت کی۔خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق عمانی پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ فائرنگ کے نتیجے میں ایک بھارتی اور پولیس اہلکار سمیت 6 افراد شہید ہوئے، جبکہ تین حملہ آور مارے گئے۔دوسری جانب عرب میڈیا کے مطابق واقعہ مسقط کے علاقے وادی الکبیر میں امام علی مسجد میں پیش آیا، جہاں مجلس عزا جاری تھی اور 700 سے زائد افراد موجود تھے۔ عرب میڈیا کے مطابق مسجد میں زیادہ تر پاکستانی کمیونٹی کے افراد تھے۔پاکستان کے دفتر خارجہ نے بتایا کہ مسقط میں امام بارگاہ علی بن ابو طالب پر حملے میں چار پاکستانی شہید ہوئے ۔پاکستانی سفارتخانہ کے مطابق حملے میں شہید ہونے والوں میں غلام عباس، حسن عباس، سید قیصر عباس اور سلیمان نواز شامل ہیں۔دفتر خارجہ نے ایک بیان میں ’بزدلانہ دہشت گرد حملے‘ کی شدید مذمت کرتے ہوئے بتایا کہ 30 زخمی پاکستانیوں کا مختلف ہسپتالوں میں علاج جاری ہے۔دفتر خارجہ کے مطابق پاکستانی سفارت خانے کا عملہ اپنے شہریوں کی لاشوں کی شناخت اور ان کی وطن واپسی کے لیے مقامی حکام سے رابطے میں ہے۔پاکستان نے عمانی حکام کو محرم کے مہینے میں اس ’گھناؤنے جرم‘ کی تحقیقات اور ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے میں ہر ممکن مدد کی پیشکش کی ہے۔اس حوالے سے عمان میں پاکستانی سفیرعمران علی نے تصدیق کی کہ 30 پاکستانی تین ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں جبکہ معمولی زخمیوں کو ڈسچارج کردیا گیا۔پاکستانی سفیر نے خولہ ،النہدہ اور السلطانی ہسپتالوں میں زخمیوں کی عادت کی ،ان کا کہنا تھا کہ زخمی نسبتامحفوظ ہیں۔علاوہ ازیں انہوں نے بتایا کہ مسلح افراد نے مسجد میں خواتین اور بچوں سمیت دیگر نمازیوں کو یرغمال بنالیا تھا، مسجد سے یرغمالیوں کو عمانی پولیس نے رہا کرایا۔واقعے میں زخمی ہونے والوں کے اہل خانہ اور عزیز و اقارب کی آگاہی اور مدد کے لیے عمان میں پاکستان کے سفارت خانہ نے ہیلپ لائن قائم کر دی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سیکیورٹی حکام اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا ۔پاکستانی سفیر عمران علی نے اپنی ایک ویڈیو میں مسقط میں مقیم پاکستانی برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ ’وادی کبیر‘ کے علاقے کی جانب نہ جائیں کیوں کہ اس علاقے کی ناکہ بندی کی گئی ہے۔عمان میں پاکستانی سفیر کا کہنا تھا کہ ’جن لوگوں کے عزیز زخمی ہیں وہ صبر کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں، وہ تین چار ہسپتالوں میں گئے۔ انہوں نے جو زخمی دیکھے ہیں وہ نسبتاً محفوظ ہیں ۔عمان پولیس کا کہنا ہے کہ فی الحال یہ واضح نہیں ہے کہ حملے کے پیچھے کون لوگ یا کس تنظیم کا ہاتھ ہے۔
اسلام آباد اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے بانی پی ٹی آئی کے لاپتہ سابق چیف سکیورٹی افسر عمر...
پشاور وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے 21 ستمبر کو لاہور میں ہونیوالے جلسے کیلئے پارٹی اجلاس آج...
اسلام آباد عوامی جمہوریہ چین چشمہ کے مقام پر 1200میگاواٹ بجلی پیدا کرنے والا پاکستان کا سب سے بڑا ایٹمی بجلی...
اسلام آبادتحریک انصاف کے رہنما شیر افضل خان مروت نے کہا ہے کہ اسمبلی میں ہمارے حکومتی ارکان کے ساتھ جو روابط...
اسلام آباد بانی پی ٹی آئی عمران خان نے آئینی ترمیم کے حوالے کہا ہے کہ فضل الرحمٰن کے کردار پر کچھ کہہ نہیں...
لاہور مسلم لیگ ق لائرز فورم نے مجوزہ آئینی ترامیم کی مخالفت کردی، عدلیہ مخالف آئینی ترامیم پر مرکزی قیادت...
اسلام آباد اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پر مشتمل ڈویژن بنچ نے...
کراچی جیوکے پروگرام ”آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے جمعیت علمائے اسلام کے رہنما کامران...