اسلام آباد(ایجنسیاں)سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس ریٹائرڈ مشیر عالم نے ایڈہاک جج بننے سے معذرت کر لی۔جسٹس ریٹائرڈ مشیر عالم نےجوڈیشل کمیشن کے نام خط میں لکھا کہ اللہ نے مجھے میری حیثیت سے زیادہ عزت دی،مجھے ایڈہاک جج کے طور پر دوبارہ منتخب کر کے جو عزت بخشی گئی اس کے لیے جوڈیشل کمیشن کا مشکور ہوں۔جسٹس ریٹائرڈ مشیر عالم نے کہا کہ موجودہ حالات میں بطور ایڈہاک جج کام کرنے سے معذرت چاہتا ہوں۔ادھر ذرائع کے مطابق جسٹس ریٹائرڈ سردار طارق مسعود نے ایڈہاک جج سپریم کورٹ تعیناتی پر رضا مندی ظاہر کردی۔ ان کے علاوہ جسٹس ریٹائرڈ مظہر عالم میاں خیل نے بھی ایڈہاک جج سپریم کورٹ تعیناتی پر رضامندی ظاہر کردی۔ تاہم جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر نے تاحال رجسٹرار سپریم کورٹ کو جواب نہیں دیا۔ یاد رہے کہ زیر التوا کیسز میں کمی لانے اور سائلین کو جلد انصاف کی فراہمی کے لیے سپریم کورٹ میں 4 ایڈہاک ججز کے تقرر کے لیے 19جولائی کو جوڈیشل کمیشن کا اہم اجلاس ہوگا۔ذرائع کے مطابق جوڈیشل کمیشن اجلاس میں جسٹس ریٹائرڈ سردار طارق مسعود، جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر ،جسٹس ریٹائرڈ مشیر عالم اور جسٹس ریٹائرڈ مظہر عالم میاں خیل کو بطور ایڈہاک جج سپریم کورٹ تعینات کرنے پر غور کیا جائے گا۔
کراچی سینئر صحافی و تجزیہ کاروں کامران یوسف اور اعزاز سید نے کہا ہے کہ مذاکرات نہیں ہوتے تو یہ دنیا کیلئے بڑا...
اسلام آبادنواز شریف کی زیر صدارت GB انتخابات میں پارٹی ٹکٹ سے متعلق اجلاس پنجاب ہاؤس ہاؤس میں منعقد ہوا،جس...
اسلام آباد نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ٹیلیفون...
اسلام آبادوزیر اعظم محمد شہباز شریف سے صدر یورپی کونسل کا رابطہ، مشرق وسطی کی صورتحال پر تبادلہ خیال، پیر کی...
اسلام آبادصدرِ مملکت آصف علی زرداری نے آرمڈ فورسز انسٹی ٹیوٹ برائے امراضِ چشم ، راولپنڈی کے ٹیبل آف...
اسلام آباد آبنائے ہرمز کا جھٹکا: تیل کی قیمتوں میں 7فیصد اضافہ، عالمی مالیاتی منڈیاں ہل کر رہ گئیں، برینٹ...
کراچی سینیٹ کی جنرل نشست پر الیکشن پر ن لیگ، جے یو آئی اور پیپلز پارٹی کا مشترکہ امیدوار لانے پر اتفاق ہوا...
اسلام آباد وزیر خزانہ کے مشیر خرم شہزادنے کہاہے کہ چار سالہ مدت کے بعد بین الاقوامی مالیاتی منڈیوں میں...