داتا گنج بخشؒ کے مزار کو غسل دینے کی 981ویں سالانہ تقریب کا انعقاد

17 جولائی ، 2024

لاہور ( خبر نگار ) حضرت علی ہجویری المعروف داتا گنج بخش ؒ کے مزار کے981 ویں سالانہ غسل کی تقریبات کا آغاز انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ ہوا۔ تقریب میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار،صوبائی وزرا، اعلیٰ حکومتی شخصیات، علمائے کرام اور زائرین کی کثیر تعداد موجود تھی۔