واقعہ کربلا شہداکی لازوال قربانیوں کو یاد دلاتا ہے،عمر ایوب

17 جولائی ، 2024

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب خان نے کہا کہ انصاف کے بغیر معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا۔ ہمیں بحیثیت قوم عمران خان کے پیچھے متحد ہو کر اپنے معاشرے سے ناانصافی کے خاتمے اور قانون کی حکمرانی کیلئے جدوجہد کرنی ہے۔یوم عاشورہ کے موقع پر قوم کے نام پیغام میں انہوں نے کہا کہ پوری دنیا میں مسلمان آج نواسہ رسول اور انکے ساتھیوں کی عظیم قربانیوں کو خراج تحسین پیش کر رہے ہیں۔ اپوزیشن لیڈرنے علما اور مشائخ کو محرم الحرام کے حقیقی پیغام امن ، ایثار و قربانی ، برداشت اور اتحاد کو اجاگر کرنے کی ضرورت پر زور دیا ار کہا کہ واقعہ کربلا شہداکی لازوال قربانیوں کو یاد دلاتا ہے۔ اس جنگ نے امت مسلمہ کو ہمیشہ کیلئے ایک واضح پیغام دے دیا کہ تعداد میں آپ مٹھی بھر کیوں نہ ہوں ، ہمیشہ کربلا والوں کی طرح باطل کے سامنے ڈٹ جاو۔