ہرنائی سے سبی مسافر ٹرین کی آمد ورفت ایک بار پھر معطل

17 جولائی ، 2024

کوئٹہ (نمائندہ جنگ) ندی نالوں میں طغیانی اور سیلابی صورتحال کی وجہ سے ہرنائی سے سبی مسافر ٹرین کی آمد ورفت ایک بار پھر معطل ہوگئی ہے،ریلوے حکام کے مطابق ہرنائی اور سبی کے درمیان چلنے والی مسافر ٹرین کے مقررہ روٹ کی پٹڑیوں کے ساتھ حفاظتی دیوار نہ ہونے کی وجہ سے ٹرین کی آمدورفت کا نظام درہم برہم ہوکر رہ گیا جس کے باعث ٹرین سروس ایک بار پھر معطل کردی گئی ہے۔