اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹ میں پارلیمانی پارٹی کے لیڈر اور سینیٹ کی خارجہ امور کمیٹی کے چیئرمین عرفان صدیقی نے کہا کہ کسی سیاسی جماعت پر پابندی کی حمایت یا مخالفت سے پہلے یہ دیکھنا ہوگا کہ ہمارے آئین کے آرٹیکل 17 کے تحت’’سیاسی جماعت‘‘کسے کہتے ہیں؟ وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کی پی ٹی آئی پر پابندی سمیت دیگر اقدامات کے اعلان سے متعلق پریس کانفرنس کے بعد پہلی بار منگل کو سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں عرفان صدیقی نے کہا کہ طے کرنا ہوگا کہ جان بوجھ کر ملکی ترقی و خوشحالی کو نقصان پہنچانے، عالمی مالیاتی اداروں کو پاکستان کی مدد سے روکنے کے لیے مظاہرے کرنے اور خطوط لکھنے، بھاری سرمائے سے دنیا کے مختلف ممالک کو پاکستان دشمنی پر ابھارنے، بھارتی لابی سے مل کر پاکستان کو رسوا کرنے، چند گھنٹوں کے اندر اندر اڑھائی سو سے زائد دفاعی تنصیبات پر حملے کرنے، شہدائے وطن کی توہین کرنے، فوج میں بغاوت کی سازش کرنے، اپنے زیر اثر میڈیا کو قومی سلامتی کے اداروں کے خلاف جھونک دینے، پاکستان دشمنوں سے فنڈز لینے اور پاکستان کو دنیا میں تنہا کر دینے کے جتن کرنے والے گروہ کو آرٹیکل 17 کے تحت باضابطہ سیاسی جماعت کا استحقاق حاصل ہے؟ سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ اگر حاصل ہے تو ایسے ہی دیگر گروہوں کو بھی یہی استحقاق دینا ہوگا یا پھر آئین پاکستان کو بدلنا ہوگا۔
اسلام آباد اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے بانی پی ٹی آئی کے لاپتہ سابق چیف سکیورٹی افسر عمر...
پشاور وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے 21 ستمبر کو لاہور میں ہونیوالے جلسے کیلئے پارٹی اجلاس آج...
اسلام آباد عوامی جمہوریہ چین چشمہ کے مقام پر 1200میگاواٹ بجلی پیدا کرنے والا پاکستان کا سب سے بڑا ایٹمی بجلی...
اسلام آبادتحریک انصاف کے رہنما شیر افضل خان مروت نے کہا ہے کہ اسمبلی میں ہمارے حکومتی ارکان کے ساتھ جو روابط...
اسلام آباد بانی پی ٹی آئی عمران خان نے آئینی ترمیم کے حوالے کہا ہے کہ فضل الرحمٰن کے کردار پر کچھ کہہ نہیں...
لاہور مسلم لیگ ق لائرز فورم نے مجوزہ آئینی ترامیم کی مخالفت کردی، عدلیہ مخالف آئینی ترامیم پر مرکزی قیادت...
اسلام آباد اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پر مشتمل ڈویژن بنچ نے...
کراچی جیوکے پروگرام ”آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے جمعیت علمائے اسلام کے رہنما کامران...