سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد الیکشن کمیشن کااہم اجلاس کل 11بجے طلب

17 جولائی ، 2024

لاہور(نمائندہ خصوصی)چیف الیکشن کمیشن سکندر سلطان راجہ نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد اور اس پر غور و خوض کیلئے الیکشن کمیشن آف پاکستان کااہم اجلاس کل جمعرات 18جولائی کو 11بجے طلب کرلیا،جس میں سیکریٹری الیکشن کمیشن، الیکشنز اور لیگل ونگز کے سربراہان الیکشن کمیشن کو سپریم کورٹ کے فیصلے کے ہر پہلو پر مکمل بریفنگ دیں گے جبکہ اجلاس میں سپریم کورٹ کے آرڈر کی روشنی میں اس پر عمل درآمد کے مختلف پہلوئوں پر غور کیا جائے گا۔اجلاس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر تفصیلی غور ہوگا۔