پابندی لگی نہیں کہ سپر پاور کا اظہار تشویش سامنے آگیا، جاوید لطیف

17 جولائی ، 2024

لاہور (نیوزرپورٹر، جنرل رپور ٹر) رہنما مسلم لیگ ن میاں جاوید لطیف نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ قومی جماعتوں پرپابندی مسائل کا حل نہیں، جس سے ملک کو خطرہ ہو اسے کوئی سیاسی جماعت نہیں کہتا ہے۔ پابندی لگی نہیں کہ سپر پاور کا اظہار تشویش سامنے آ گیا، پی ٹی آئی کے دور میں سی پیک پر کام کس نے رکوایا تھا، اب پھر یہ کہتا ہے کہ سی پیک فیز ٹو بند کرکے دکھاؤں گا، سی پیک مکمل ہونا ان کو برداشت نہیں۔