پی ٹی آئی پر پابندی کا فیصلہ سمجھ سے بالاتر اور جذباتی ہے، اسفندیار ولی

17 جولائی ، 2024

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) رہبر تحریک عوامی نیشنل پارٹی اسفندیار ولی خان نے پی ٹی آئی پر پابندی کے حکومتی فیصلے پر اپنا رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ یہ فیصلہ جذباتی اور سمجھ سے بالاتر ہے، جذبات پر مبنی فیصلوں کے نتائج کسی بھی صورت سود مند نہیں ہوتے، ماضی میں ہم اس قسم کے جذباتی فیصلوں کے خراب نتائج دیکھ چکے ہیں۔ ماضی کے ان غلط فیصلوں کے اثرات آج تک سیاست پر نمایاں ہیں۔