ٹرمپ حملہ، محرکات معمہ ابھی تک حل طلب ، حملہ آور کی شناخت مبہم

17 جولائی ، 2024

کراچی (رفیق مانگٹ) بی بی سی کے مطابق ٹرمپ حملہ آور تھامس میتھیو کروکس کا تعلق پنسلوانیا کے بیتھل پارک کے چھوٹے پٹسبرگ مضافاتی علاقے سے ہے ،اس گریجوایشن اعلیٰ اعزاز کے ساتھ امتحان میں اچھے نمبر لینے والا ذہین نوجوان تھا ۔ شوٹنگ کلب کی ایک سال تک رکنیت حاصل کی، ملزم کے پاس سناختی کارڈ نہیں تھا، یہ عجیب سا نواجوان ریپبلکن پارٹی کا رجسٹرووٹر تھا۔ شوٹنگ کلب کی ایک سال تک رکنیت حاصل کی، ملزم کے پاس سناختی کارڈ نہیں تھا، ۔ آئیے دیکھتے ہیں کہ ہم تھامس میتھیو نامی حملہ آر کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں۔ خیال ہے کہ شوٹنگ سے پہلے کچھ حد تک منصوبہ بندی کی گئی تھی ، انکوائری مہینوں تک جاری رہ سکتی ہے اس کے ہمسائے صدمے میں ہیں، بظاہر سمجھنے سے قاصر کہ ایک خاموش نوجوان پر فائرنگ کا الزام کیسے لگایا گیا، مقامی لوگوں کے مطابق یہ تنہا شخص عموماً غنڈہ گردی کا نشانہ بنتا رہا ہے۔اس نے شوٹنگ کلب کی ایک سال تک رکنیت بھی حاصل کیا۔سی این این کے مطابق فائرنگ کے 48 گھنٹے قبل 20 سالہ تھامس میتھیو کروکس نے اپنے مضافاتی علاقے پٹسبرگ کے آبائی شہر میں وہ شوٹنگ رینج میں گیا ، اور فائرنگ کی مشق کی۔ اگلی صبح ہوم ڈپو سے اس نے پانچ فٹ کی سیڑھی، اور گن شاپ سے گولہ بارود کے 50 راؤنڈ خریدے۔ نیویارک ٹائمز کے مطابق ڈونلڈ جے ٹرمپ کو قتل کرنے کی کوشش کرنے والے نوجوان کے محرکات معمہ بنے ہوئے ہیں۔