لاہور(خبر نگار،کر ائم رپو رٹرسے)ملک بھر میں یوم عاشور نہایت عقیدت و احترام سے منایا جارہا ہے ،تمام چھوٹے بڑے شہروں میں شبیہ ذوالجناح اور تعزیے کے جلوس برآمد ہوں گے ، مجالس عزا برپا ہوں گی جس میں شہدائے کربلا کی عظیم قربانی کا ذکر کیا جائے گا ، قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کئے گئے ہیں ، حساس شہروں اور لاہور کے کچھ علاقوں میں موبائل سروس جزوی معطل رکھی جائے گی جبکہ ڈبل سواری پر بھی پابندی ہو گی ،لاہور میں شبیہ ذوالجناح کا مرکزی جلوس نثار حویلی اندرون موچی گیٹ سے نویں اور دسویں محرم الحرام کی شب برآمد ہوا جو اپنے قدیمی راستوں سے ہوتاہوا شام کے وقت کربلا گامے شاہ پہنچ کر اختتام پذیر ہوگا جہاں شام غریباں کی مجالس برپا ہوں گی ۔علاوہ ازیں لاہور کے دیگر مقامات پر شبیہ ذوالجناح اور تعزیے کے جلوس برآمد ہوں گے جس میں شریک عزادار ماتم اورزنجیر زنی کریں گے اور یہ جلوس بھی اپنے روایتی راستوں سے ہوتے ہوئے مقررہ مقام پر پہنچ کر اختتام پذیر ہوں گے۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے سکیورٹی کے غیر معمول اور فول پروف اقدامات کئے گئے ہیں ۔جلوسوں کے راستوںمیں آنے والی مارکیٹیں بند رہیں گی اور چھتوں پر سنائپرز کو تعینات کیا جائے گا۔ امن و امان کی مناسبت سے ڈبل سواری پر پابندی ہو گی جبکہ جلوسوں کے روٹس اور مجالس والے علاقوںمیں صبح 8بجے سے رات 10بجے تک موبائل فون سروس معطل رکھی جائے گی ۔لاہور میں 9 ویں محرم الحرام کا مرکزی جلوس پانڈو سٹریٹ اسلام پورہ سے برآمد ہوا جو روایتی راستوں اسلام پورہ بازار، سیکرٹریٹ اور پرانی انارکلی سے ہوتا ہوا خیمہ سادات پرپرامن طور پر اختتام پذیر ہوا ،انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سکیورٹی انتظامات کی مانیٹرنگ و نگرانی کیلئے مسلسل فیلڈ میں موجود ہیں، انھوں نے محکمہ داخلہ اور پنجاب پولیس کے سنٹرل کنٹرول رومز ،سیف سٹی ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا، مرکزی عزاداری جلوسوں کے سکیورٹی انتظامات کاجائزہ لیا ، آئی جی پنجاب کو بتایا گیا کہ تمام مجالس اور جلوسوں کی کیٹیگری اے، بی اور سی کے اعتبار سے مانیٹرنگ کر رہے ہیں،تمام حساس مقامات کو اضافی پورٹ ایبل کیمروں کے ذریعے کور کیا گیا ہے،آئی جی نے سرپرائز فیلڈ وزٹ کرتے ہوئے مرکزی جلوس کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ بھی لیا، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے بھی عزاداروں کی حفاظت کےلئے گئے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا، انہوں نے جلوس کےروٹ کا معائنہ کیا، مرکزی جلوس کے منتظمین سے ملاقات کی اور انتظامات کےبارے دریافت کیا ۔ منتظمین کی جانب سے سکیورٹی اور دیگر انتظامات پر اطمینان کااظہار کیا گیا ۔وزیرداخلہ نے کہا جلوسوں اور مجالس پر ڈرون کے استعمال پر پورے ملک میں پابندی ہے ، ضابطہ اخلاق پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے۔
اسلام آباد ڈیو کام- پاکستان سینٹر فار جیو پولیٹیکل اسٹڈیز میں خطاب کرتے ہوئے ماہرین نے حکومت پر زور دیا کہ...
اسلام آباد وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے منصوبہ بندی کمیشن میں ایک اعلیٰ سطحی پالیسی بورڈ تشکیل دے...
لاہور لاہور ہائیکورٹ میں صوبائی وزیر اطلاعات عظمی بخاری کی فیک ویڈیو کے خلاف کاروائی کی درخواست سماعت کے لیے...
لاہوروزیر اطلاعات پنجاب عظمی ٰبخاری نے کہا ہے کہ جلسے، جلوس اور دھرنے پی ٹی آئی کا کاروبار ہیں۔ دھرنا پارٹی...
لاہورسینئرصوبائی وزیر مر یم اورنگزیب نے سموگ بارے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلی مریم...
اسلام آباد سابق وزیر اعظم چوہدری شجاعت حسین کی اسلام آباد آمد ،سیاسی درجہ حرارت کم کرنے کیلئے متحرک ہو...
اسلام آ باد وفاقی دارالحکومت اسلام آ باد سے مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر طارق فضل...
اسلام آباد سسٹین ایبل ڈیولپمنٹ پالیسی انسٹی ٹیوٹ ، ملک کے معروف تھنک ٹینک نے اپنا مطالعہ پیٹرولیم ڈویژن کو...