راولپنڈی(صباح نیوز) توشہ خانہ کے نئے ریفرنس میں راولپنڈی نیب کی ٹیم نے اڈیالہ جیل میں عمران اور بشری بی بی سے چار گھنٹے تفتیش کی،جیل ذرائع کے مطابق نیب ٹیم نے توشہ خانہ تحائف اور فروخت کے حوالے سے تفتیش کی، نیب ٹیم نے چار گھنٹے سے زائد بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی سے تفتیش کی، نیب کی تفتیشی ٹیم کی قیادت ڈپٹی ڈائریکٹر محسن ہارون کر رہے تھے۔ذرائع کے مطابق بلغاری سیٹ کی کم قیمت لگوانے کے حوالے سے بھی سوالات پوچھے گئے، ملزمان سے اختیارات کے ناجائز استعمال، غیر قانونی طور پر سرکاری اثاثوں کی غیر قانونی فروخت کے الزام کے بارے بھی سوالات کیے گئے، ملزمان سے توشہ خانہ پروسیجر 2018 کی خلاف ورزی پر بھی سوالات کیے گئے۔ عمران خان اور بشری بی بی سے تفتیش کا منگل کو تیسرا روز تھا۔ذرائع کے مطابق نیب ٹیم نے گزشتہ روز بھی عمران خان اور بشری بی بی سے 3 گھنٹے سے زائد تفتیش کی تھی۔جیل ذرائع نے بتایا کہ نیب ٹیم نے 13 جولائی کو بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی توشہ خانہ میں گرفتاری ظاہر کی تھی، عدالت نے 14 جولائی کو بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کا آٹھ روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا تھا،عدالت نے توشہ خانہ نئے ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی سے جیل میں تفتیش کی ہدایت کر رکھی ہے
اسلام آباد اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے بانی پی ٹی آئی کے لاپتہ سابق چیف سکیورٹی افسر عمر...
پشاور وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے 21 ستمبر کو لاہور میں ہونیوالے جلسے کیلئے پارٹی اجلاس آج...
اسلام آباد عوامی جمہوریہ چین چشمہ کے مقام پر 1200میگاواٹ بجلی پیدا کرنے والا پاکستان کا سب سے بڑا ایٹمی بجلی...
اسلام آبادتحریک انصاف کے رہنما شیر افضل خان مروت نے کہا ہے کہ اسمبلی میں ہمارے حکومتی ارکان کے ساتھ جو روابط...
اسلام آباد بانی پی ٹی آئی عمران خان نے آئینی ترمیم کے حوالے کہا ہے کہ فضل الرحمٰن کے کردار پر کچھ کہہ نہیں...
لاہور مسلم لیگ ق لائرز فورم نے مجوزہ آئینی ترامیم کی مخالفت کردی، عدلیہ مخالف آئینی ترامیم پر مرکزی قیادت...
اسلام آباد اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پر مشتمل ڈویژن بنچ نے...
کراچی جیوکے پروگرام ”آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے جمعیت علمائے اسلام کے رہنما کامران...