4 ایڈہاک ججز کی تقرری کی کوئی مثال نہیں ملتی، بیرسٹر گوہر

17 جولائی ، 2024

اسلام آباد(جنگ نیوز)پاکستان تحریک انصاف نےسپریم کورٹ میں 4 ایڈہاک ججز تعیناتی کی مخالفت کردی۔پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر کا کہنا تھاکہ سپریم کورٹ میں 4 ایڈہاک ججز کی ایک ساتھ تقرر ی کی کوئی مثال نہیں ملتی۔انہوں نے کہا کہ 2015 سے سپریم کورٹ میں کسی ایڈہاک جج کی تقرری نہیں کی گئی، اس سے کیسز کا بوجھ کم نہیں ہوگا سپریم کورٹ اور ججوں پر سمجھوتہ ہوگا۔ان کا کہناتھاکہ خدشہ ہے اس اقدام کا مقصد پی ٹی آئی کی مخصوص نشستوں سے متعلق ہے، چیف جسٹس کو ایسے نازک وقت میں عدالتی تنازعات سے گریز کرنا چاہیے۔