اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) ترقی کا عمل التواء کا شکار ہونے کی وجہ سے ٹاپ بیورو کریسی ایڈ ہاک ازم کا شکار ہو گئی ہے ۔ گریڈ22کے افسر دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے وفاقی سیکر ٹری کی گریڈ22کی کئی پوسٹوں پر گریڈ 21 کے افسران تعینات ہیں ۔ دو ریٹائرڈ لیفٹنٹ جنرل اور ایک سینئر کنسلٹنٹ بھی سیکر ٹر ی کے عہدے پر تعینات ہیں ،مارچ 2023کے بعد گریڈ بائیس میں ترقی کیلئے ہائی پاور بورڈ کا اجلاس ہی نہیں بلایاگیا۔ وفاقی سیکر ٹریٹ میں وفاقی سیکر ٹری کی 40پوسٹیں ہیں جن میں سے 22پوسٹوں پر گریڈ22کے افسران تعینات ہیں جن میں سیکر ٹری ایو ی ایشن ڈویژن کیپٹن (ر ) سیف انجم ‘ سیکر ٹری کا بینہ ڈویژن کا مران علی افضل ‘ سیکر ٹری مو سمیاتی تغیر اعجاز اسلم ڈار ‘ سیکر ٹری اقتصادی امور ڈاکٹر کاظم نیاز ‘ سیکر ٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن انعام اللہ دھاریجو‘ سیکر ٹری فنا نس ڈویژن امدا د اللہ بو سال ‘ سیکر ٹری خارجہ محمد سائرس سجاد قاضی ‘ سیکر ٹری ہا ئوسنگ و تعمیرات ڈاکٹر شہزاد خان بنگش ‘ سیکر ٹری انسانی حقوق اللہ دینو خواجہ ‘ سیکر ٹری اطلاعات شا ہیرہ شاہد ‘ سیکر ٹری داخلہ محمد خرم آ غا ‘ سیکر ٹری میری ٹائم افیئرز سید ظفر علی شاہ ‘ سیکر ٹری نیشنل فوڈ سیکورٹی ڈاکٹر محمد فخر عام عرفان ‘ سیکر ٹری قومی ورثہ و ثقافت حسن ناصر جامی ‘ سیکر ٹری اوورسیز پا کستانیز ڈویژن ڈاکٹر ارشد محمود ‘ سیکر ٹری پا ر لیمانی امور حمیر احمد ‘ سیکر ٹری پلاننگ ڈویژن اویس منظور سمرا ‘ سیکر ٹری نج کاری ڈویژن جواد پال ‘ سیکر ٹری مذہبی امور ذو الفقار حیدر ‘ سیکر ٹری سیفران ظفر حسن‘ سیکر ٹری بین الصو بائی رابطہ ڈاکٹر ندیم ارشاد کیانی اور سیکر ٹری آبی وسائل سید علی مرتضیٰ شامل ہیں۔وفاقی سیکر ٹری کے چھ عہدے خالی ہیں جن کا اضافی چارج دیا گیا ہے۔سیکر ٹری تجارت کا اضافی چارج احسن علی منگی کو دیا گیا ہے جو پاس کے گریڈ اکیس کے افسر ہیں۔ سیکر ٹری صنعت و پیداوار کا اضافی چارج سیکر ٹری نیشنل فوڈ سیکورٹی ڈاکٹر محمد فخر عالم کو دیاگیا ہے۔ سیکر ٹری مواصلات کا اضافی چارج سپیشل سیکر ٹری مواصلات علی شیر محسود کو دیا گیا ہے۔ سیکر ٹری انسداد منشیات کا اضافی چارج سیکر ٹری داخلہ خرم آ غا کو دیا گیا ہے۔ سیکر ٹری قومی سلامتی کا عہدہ خالی ہے۔ سیکر ٹری تخفیف غربت کا عہدہ خا لی ہے۔ نو وزارتوں کے سیکر ٹری گریڈ اکیس کے افسران ہیں جن میں سیکر ٹری وزارت صحت ندیم محبوب ‘ سیکر ٹری پیٹرولیم مومن آ غا ‘ سیکر ٹری پاور ڈویژن راشد محمود ‘ سیکر ٹری ریلویز سید مظہر علی شاہ ‘ سیکر ٹری سائنس و ٹیکنا لوجی علی طاہر ‘ سیکر ٹری ریونیو ڈویژن ملک امجد زبیر ٹوانہ ‘ سیکر ٹری تعلیم محی الدین وانی ‘ سیکر ٹری انفار میشن ٹیکنا لوجی کیپٹن (ر ) محمد محمود ‘ سیکر ٹری امور کشمیر وسیم اجمل چوہدری شامل ہیں۔ سیکر ٹری دفاع کے عہدے پر ریٹائرڈ لیفٹنٹ جنرل حمود الزمان خان اور سیکر ٹری دفاعی پیداوار کے عہدے پر ریٹائرڈ لیفٹنٹ جنرل محمد چراغ حیدر تعینات ہیں۔ سیکر ٹری قانون و انصاف کا چارج سینئر کنسلٹنٹ راجہ نعیم اکبر کو دیاگیا ہے۔
اسلام آباد افغان ووزیر داخلہ سراج الدین حقانی نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ۔انہیں خواتین کی تعلیم پر...
اسلام آباد امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اور خاتون ثانی اوشا وینس اس ماہ کے اواخر میں بھارت کا دورہ کریں گے۔...
کراچی امریکا کے صدر ڈونلڈٹرمپ چاہتے ہیں کہ گوانتانامو میں 30,000تارکین وطن کو رکھا جائے۔ اب تک انہوں نے تقریبا...
اسلام آباد حکومت پنجاب، پولیس ڈیپارٹمنٹ نے نوٹیفکیشن نمبر 28/2025/PS/HQ 15 مارچ 2025 جاری کرتے ہوئے 57 پولیس افسران...
لاہور وزیر اعلیٰ ّپنجاب مریم نواز شریف نے انسداد اسلاموفوبیا کے عالمی دن پراپنے پیغام میں کہاہے کہ دنیا بھر...
اسلام آباد امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے واشنگٹن میں تعینات جنوبی افریقہ کے سفیر کو ناپسندیدہ شخصیت...
واشنگٹن امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کے بعد وائس آف امریکہ کے ملازمین کو ہفتے کے روز...
اسلام آبادحکومت نے شہریوں کو پیٹرول پر بڑے ریلیف سے محروم کردیا۔پیٹرول پر پیٹرولیم لیوی میں 10 روپے فی لیٹر...