3سینئر نرسز کے تقرروتبادلے

17 جولائی ، 2024

لاہور ( جنرل رپورٹر ) محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نےڈائریکٹریٹ آف نرسنگ کی تین سینئر نرسز کو تبدیل کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں گریڈ19 کی ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل نرسنگ ایڈمنسٹریشن بشریٰ مقبول کا تبادلہ کر کے انہیں پرنسپل کالج آف نرسنگ کنگ ایڈووڈ میڈیکل یونیورسٹی میو ہسپتال ، جبکہ انکی پیش رو نازیہ کو ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل نرسنگ ایڈمنسٹریشن تعینات کردیا ہے جبکہ اسسٹنٹ کنٹرولرنرسنگ ایگزامینیشن بورڈ پنجاب تنزیلہ اعجاز کو کنٹرولر نرسنگ ایگزامینیشن بورڈ کی اضافی ذمہ داریاں بھی سونپ دی گئی ہیں ۔