نئی دہلی /سرینگر (ایجنسیاں)مقبوضہ کشمیر کے ضلع ڈوڈہ میں دوران آپریشن بھارتی فوج پر ہونے والے حملے میں ایک کیپٹن سمیت 5 بھارتی فوجی ہلاک اور ایک شدید زخمی ہو گیا۔حملہ گزشتہ روز ضلع ڈوڈہ کے علاقے دیسہ میں بھارتی فوج‘پیراملٹری فورسز اورپولیس کے اسپیشل آپریشنز گروپ کی جانب سے شروع کی گئی محاصرے اور تلاشی کی ایک مشترکہ کارروائی کے دوران ہوا۔بھارتی فوج کے مطابق فورسز کی جانب سے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کارروائی کی جارہی تھی کہ جنگل میں چھپے مسلح افرادنے فائرنگ شروع کردی ۔ڈوڈا ضلع کے ڈیسا کے جنگلات میں پیر کی رات فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔بھارتی فوج کے مطابق پولیس اور فوجی دستوں نے جنگل میں سرچ آپریشن شروع کیا جس کے بعد فریقین کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔آپریشن تاحال جاری ہے۔حملے کے بعداپوزیشن لیڈر راہول گاندھی نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں لکھاکہ بی جے پی کی غلط پالیسیوں کا خمیازہ ہمارے فوجی اور ان کے اہل خانہ بھگت رہے ہیں‘یکے بعد دیگرے ایسے خوفناک واقعات انتہائی افسوسناک اور تشویشناک ہیں۔ مسلسل ہو رہے یہ دہشت گردانہ حملے جموں و کشمیر کی خستہ حالی کو ظاہر کر رہے ہیں۔
لاہور نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے قومی شاہراہوں اور موٹر ویز پر عائد ٹول ٹیکس میں رواں برس دوسری مرتبہ اضافہ کر...
لاہوروزیراعلی پنجاب کے جیل ریفارمز ایجنڈے کے تحت اہم پیشرفت ،جیل انڈسٹری میں کام کرنیوالے قیدیوں کو معاوضہ...
پشاور وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور اور عاطف خان کے اختلافات کے معاملے کے حوالے سے عاطف خان اینٹی کرپشن کیس میں...
اسلام آباد صدر مملکت آصف علی زرداری نے یومِ پاکستان کے موقع پر پیغام میں کہا کہ پاکستان ہمارے بانیان اور...
اسلام آباد اسلام آباد ہائی کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگرنے ارتھ آور کے موقع پرجاری پیغام میں...
اسلام آباد اسلام آبادہائیکورٹ پیش ہونے والے وکلاء پر گائون پہننے کی پابندی ختم کردی گئی،ہفتہ کے روز قائم...
اسلام آبادوفاقی حکومت نے 4 لا افسران کو عہدے سے ہٹا دیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ اسسٹنٹ...
اسلام آباد اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایس ایف کارگو کے آپریشنز کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ پاکستان ایئر...