افغانستان میں بس الٹنے سے 17افراد جاں بحق، 34زخمی

17 جولائی ، 2024

کابل(صباح نیوز) شمالی افغانستان میں مسافر بس کے الٹنے سے کم از کم 17افراد جاں بحق جبکہ 34زخمی ہو گئے۔ حادثہ منگل کو دارالحکومت کابل کو ملک کے شمال سے ملانے والی شاہراہ پر پیش آیا۔