پاکستان اور چین کا سی پیک منصوبوں کی بروقت تکمیل کے عزم کا اعادہ

17 جولائی ، 2024

بیجنگ(صباح نیوز)پاکستان اور چین نے چین پاک اقتصادی راہداری کی تکمیل کے عزم کا اعادہ کیا ہے جو ایک خطہ ایک شاہراہ اقدام کا اہم منصوبہ اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کا اہم ستون ہے۔اس عزم کا اعادہ ترقی و منصوبہ بندی کے وزیر احسن اقبال اور چین کے قومی ترقی و اصلاحات کمیشن کے چیئرمین ZHAO CHENXIN کے درمیان بیجنگ میں ایک ملاقات کے دوران کیا گیا۔ملاقات میں پاکستان اور چین کے درمیان سدا بہار تزویراتی شراکت داری مزید مضبوط بنانے کا مشترکہ عزم اجاگر کیا گیا۔منصوبے پر کام کے معیار کا بھی جائزہ لیا گیا۔