لیسکو کا بجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری،25ملزمان گرفتار

17 جولائی ، 2024

لاہور(اپنے نامہ نگار سے) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کی جانب سے بجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری ہے،24گھنٹوں کے دوران 25ملزمان گرفتار کر لیے گئے ۔ ترجمان لیسکو کے مطابق 24گھنٹوں کے دوران مجموعی طور پر523ملزمان بجلی چوری میں ملوث پائے گئے، جن میں سے168 کے خلاف مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔ پکڑے جانے والے کنکشنز میں 22کمرشل ، 1 6 ز ر عی ا و ر 4 8 5 ڈ و میسٹک تھے۔