پٹرول قیمتیں بڑھا کر غریب عوام پر ایٹم بم گرا دیاگیا،مولانا عبدالغفورحیدری

17 جولائی ، 2024

لاہور (نمائندہ خصوصی)جمعیت علماء اسلام نے پٹرولیم کی قیمتوں میں اضافے کے حکومتی فیصلے کو عوام دشمن قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے اور حکومت سے پٹرول کی قیمت میں اضافے کو واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے مرکزی سیکرٹری جنرل رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالغفورحیدری نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہےکہ حکومت نے پٹرول کی قیمتیں بڑھا کر مہنگائی میں پسی ہوئی عوام پر ایٹم بم گرایا ہے ۔انہوں نے کہا کہ عوام کو ایک وقت کی روٹی کھانی مشکل ہو گئی۔