ہیوسٹن: طوفان بیرل کے 1 ہفتے بعد بھی لاکھوں افراد بجلی سے محروم

17 جولائی ، 2024

کراچی(نیوزڈیسک)امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ہیوسٹن میں طوفان بیرل کے 1 ہفتے بعد بھی لاکھوں لوگ بجلی سے محروم ہیں۔امریکی میڈیا کے مطابق گزشتہ ہفتے سمندری طوفان بیرل کے بعد بجلی ابھی تک غائب ہے۔امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ تقریباً 3 لاکھ رہائشی شدید گرمی میں بجلی سے محروم ہیں۔امریکی میڈیا کے مطابق گرمی سے اب تک 3 اموات ہو چکی ہیں۔