واقعہ کربلااسلام کی میراث، سربلندی اور دین کی حرمت و حفاظت کے لئے جدوجہد تھا، چیئرمین سینیٹ

17 جولائی ، 2024

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے یوم عاشورہ کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ  واقعہ کربلااسلام کی میراث، سربلندی اور دین کی حرمت و حفاظت کے لئے جدوجہد تھا،یہ دن اسلامی تاریخ میں نہایت اہمیت کا حامل ہے کیونکہ اس دن کربلا کے میدان میں حق وباطل کی لڑائی میں اسلامی اقدار کے تحفظ کی خاطر نواسہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم سیدنا امام حسین رضی اللہ عنہ اور ان کے رفقاء نے عظیم قربانی دی۔