وزیراعلی پنجاب عوام کے جان ومال کے تحفظ کیلئے پرعزم ہیں،مریم اورنگزیب

17 جولائی ، 2024

لاہور ( جنرل رپورٹر) سینئرصوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے ہوم ڈیپارٹمنٹ میں قائم کنٹرول روم کااچانک دورہ کیا اورمانیٹرنگ کاجائزہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز قیام امن اورعوام کے جان ومال کے تحفظ کے لیے پرعزم ہیں اور صوبہ بھرمیں سیکیورٹی انتظامات کی خود نگرانی کررہی ہیں۔