خفیہ کیمروں سے جلوسوں ،مجالس کی مانیٹرنگ کی جارہی ہے، عظمی بخاری

17 جولائی ، 2024

لاہور ( جنرل رپورٹر ) صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت عظمیٰ بخاری اور وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے عاشورہ محرم کے لئے کیے جانے والے اقدامات کا جائزہ لینے کی خاطر ٹوبہ ٹیک سنگھ اور تحصیل گوجرہ کا دورہ کیا۔ صوبائی وزیر عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے جلوسوں مجالس کی براہ راست مانیٹرنگ کی جارہی ہے۔پاک آرمی اور رینجرز کے دستے بھی پولیس کی معاونت کیلئے موجود ہیں۔ وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے بارشوں میں جلوس روٹ پر نکاسی آب کے بہترین انتظامات کرنے کی ہدایت کی۔ انکا کہنا تھا کہ بارش کی صورت میں انتظامیہ اپنا پلان تیار رکھے۔