گوجرانوالہ میں 14سالہ لڑکی سے دوران ڈکیتی زیادتی

17 جولائی ، 2024

گوجرانوالہ،کامونکی(نمائندہ جنگ،نامہ نگار) ڈاکوؤں نے دوران واردات چودہ سالہ لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بناڈالا، مقدمہ درج کرلیاگیا۔سوموار اورمنگل کی درمیانی شب (گ) اپنے رشتہ دار اسد اللہ کے ہمراہ موٹر سائیکل پر گجرانوالہ سے کامونکی آرہی تھی کہ جی ٹی روڈ پر چیانوالی کے قریب دوڈاکوؤں نے اسداللہ سے چار ہزار روپے چھین لیے، ایک ڈاکو نےلڑکی کو جھاڑیوں میں لے جاکردرندگی کانشانہ بنایا۔