2خودکشیاں، وزیرآبادمیں نوجوان نے زہریلی گولیاں نگل لیں

17 جولائی ، 2024

وزیرآباد، عارف والا(نمائندہ جنگ،نامہ نگار) وزیرآباد کے علاقہ گلی گروکوٹھا کے رہائشی 24 سالہ جنید نےگھر میں معمولی چپقلش سے دلبرداشتہ ہو کر زہریلی گولیاں کھا لیں ، ہسپتا ل میں چل بسا۔ ادھرعارف والا میں لاپتہ مسیحی جوان نےساہیوال روڈ دلو والا پل نہرمیں چھلانگ لگا کر خودکشی کر لی، لاش دوسرے روز نہر سے برآمد، کرسچین کالونی جے بلاک کا رہائشی 26 سالہ شہزادہ لعرز مسیح گزشتہ روز سے لاپتہ تھا ، ریسکیو نے متوفی کی لاش نہر سے نکال کر ورثا کے حوالے کر دی گئی، خودکشی کی وجہ تاحال سامنے نہ آ سکی ۔