شیخوپورہ،مسلح افرادکی فائرنگ ،2افراد قتل ،4پولیس اہلکاروں سمیت 6 زخمی

17 جولائی ، 2024

شیخوپورہ (نمائندہ جنگ سے) شیخوپورہ فیصل آباد روڈ کی آبادی بھکھی میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے 2افراد کو قتل کردیا، 4پولیس اہلکاروں سمیت 6 افراد شدید زخمی ہوگئے۔ مرنے والوں میں صفدرنے موقع پر ، ثمرنے جنرل ہسپتال میں دم توڑا، پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس ذرائع کے مطابق شدید زخمی افراد میں اویس شبر گجر، صابر علی گجراور پولیس اہلکار سب انسپکٹر اقبال، کانسٹیبلز محسن، مبشراور افضل شامل ہیں۔