عاشورہ،پنجاب بھر میں جلوسوں، مجالس کی مانیٹرنگ کیلئے 7490 جدید کیمرے نصب

17 جولائی ، 2024

لاہور(اپنے نامہ نگار سے) محکمہ داخلہ پنجاب کے ترجمان کے مطابق صوبہ بھر میں عاشورہ کے جلوسوں، مجالس کی مانیٹرنگ کیلئے 7490 جدید کیمرے نصب کئے گئے ہیں ۔ آرٹیفیشل انٹیلیجنس ٹیکنالوجی سے لیس کیمروں کی لائیو فیڈ محکمہ داخلہ کے مرکزی کنٹرول روم سے منسلک کیا گیا ہے۔