مودی ایکس پر 100 ملین فالوورز رکھنے والے دنیا کے دوسرے سیاستدان بن گئے

17 جولائی ، 2024

نئی دہلی(صباح نیوز) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر 100 ملین فالوورز رکھنے والے پہلے وزیراعظم اور دنیا کے دوسرے سیاستدان بن گئے ہیں۔ ایکس پر نریندر مودی کی جانب سے ایک پوسٹ شیئر کی گئی جس میں انہوں نے لکھا کہ سوشل میڈیا کے اس متحرک میڈیم پر لوگوں کے ساتھ بات چیت، بحث ومباحثہ اور تعمیری تنقید پر خوشی محسوس ہوتی ہے۔