کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیو کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“میں میزبان علینہ فاروق کے سوال پی ٹی آئی پر پابندی سے متعلق حکومت کے متضاد بیانات کی وجہ کیا ہے؟ کا جواب دیتے ہوئے تجزیہ کاروں نے کہا کہ پی ٹی آئی پابندی سے مضبوط ہوگی جبکہ حکومت کو نقصان ہوگا، تحریک انصاف پر پابندی کیلئے حکومت کا کیس بہت کمزور ہے، کوئی بھی اپنے منہ پر اس کالک کو ملنا نہیں چاہتا ہے،اس وقت لڑائی پی ٹی آئی اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان ہے، پی ٹی آئی پر پابندی کے حکومتی فیصلے پر سب آن بورڈ ہیں، ایسا نہیں ہوسکتا کہ اتحادی جماعتیں اس معاملہ پر آن بورڈ نہیں ہوں،پروگرام میں تجزیہ کار سہیل وڑائچ ،ارشاد بھٹی ،فخر درانی اورسلیم صافی نے اظہار خیال کیا۔ سہیل وڑائچ نے کہا یہ پابندی بھاری نوالہ ہوگا جسے نگلنا ن لیگ اور اتحادیوں کیلئے مشکل ہوگا، سپریم کورٹ کے نو ججوں نے تحریک انصاف کو پارٹی تسلیم کیا جس پر حکومت پابندی لگارہی ہے۔ارشاد بھٹی نے کہا چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ چار پانچ ججز ایڈہاک لے آتے ہیں اس کے باوجود گنتی پوری نہیں ہوپارہی، سب کو ڈر ہے اگر پابندی کا فیصلہ عدالت گیا تو عدالت اسے اڑا نہ دے۔فخر درانی کا کہنا تھا حکومت اور اسٹیبلشمنٹ سمجھتی ہیں کہ پی ٹی آئی کو عدالتوں سے ریلیف مل رہا ہے مگر ان کی سنوائی نہیں ہورہی، پی ٹی آئی پر پابندی کا اعلان بھی مایوسی کے عالم میں کیا گیا ہے۔ سلیم صافی نے کہا حکمران اپنی کارکردگی اور سیاست کے ذریعہ ہی عمران خان کو کارنر کرسکتے ہیں ، عمران خان کو مظلوم بنانے سے زیادہ بڑا احسان ان پر کوئی اور نہیں ہوگا۔ دوسرے سوال کیا ایڈہاک ججوں کی تعیناتی اچھا فیصلہ ہوگا؟ کا جواب دیتے ہوئے ارشاد بھٹی نے کہا کہ سپریم کورٹ میں ایڈہاک ججوں کی تعیناتی زیرالتواء ہزاروں کیسوں کا معاملہ نہیں ہے، یہ ان درجنوں کیسوں کا معاملہ ہے جو بہت اہم بننے والے ہیں، سہیل وڑائچ کا کہنا تھا کہ ایڈہاک ججوں کو چیف جسٹس اپنی صوابدید پر لاتے ہیں اس لیے ان سے مستقل ججوں کی طرح خودمختاری کی توقع نہیں کی جاتی، حکومت پہلے ہی اسکینڈلوں میں گھری ہوئی ہے اس وقت ایڈہاک ججوں کی تعیناتی نہ کرنا بہتر ہوگا، فخر درانی نے کہا کہ مخصوص نشستوں کے کیس میں نظرثانی اپیل بھی فیصلہ دینے والے تیرہ ججز ہی سنیں گے ایڈہاک ججز شامل نہیں ہوسکتے۔ سلیم صافی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں آئینی عدالت ہونی چاہئے، عدالتوں کا 90فیصد وقت سیاسی مقدمات میں ضائع ہوجاتا ہے۔
کراچی ایشیا میں توانائی بحران سے عالمی قلت اور معاشی دباؤ میں اضافہ، ایشیا سب سے زیادہ متاثرہ خطہ قرار ،...
لاہور پاکستان اور سعودی عرب کے پہلے سے مضبوط تعلقات میں مزید اضافہ بھارتی حکومت سے برداشت نہیں ہو رہا۔ معروف...
کراچی نیشنل سائبرکرائم انوسٹی گیشن ایجنسی نے مبینہ طور پر غیر قانونی کال سینٹر پر چھاپہ مار کر غیر ملکیوں کے...
راولپنڈی دو ہفتہ پر مشتمل پاکستان-مصر مشترکہ مشق تھنڈر-II اختتام پذیر ہوگئی دو ہفتے طویل مشق میں انسداد دہشت...
اسلام آباد صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان میں چینی زبان سیکھنے میں دلچسپی میں مسلسل اضافہ...
کراچی امریکی دفاعی چھتری پر خلیجی اعتماد متزلزل، 142 ارب ڈالر کے نظام پر سوالات، ایران سے نمٹنے کیلئے امریکی...
لاہورانسداد دہشت گردی عدالت کے جج کی مصروفیات کی وجہ سے9 مئی جلاؤ گھیراؤ کےدو مقدمات میں اعجاز چوہدری ،میاں...
لاہورلاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عابد عزیز شیخ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے اضافی 180 ارب روپے پٹرولیم لیوی کی...