وطن عزیز کوناکام اور لادین ریاست بنانے کی ہر سازش کا مقابلہ کرینگے،فضل الرحمٰن

17 جولائی ، 2024

لاہور(نمائندہ خصوصی)جے یو آئی کے مر کزی امیر مو لا نا فضل الرحمنٰ نے کہا ہے کہ حضرت حسین ؑکو خراج عقیدت پیش کرنے کا سب سے بہترین طریقہ یہ ہے کہ آج ہم عہد کریں کہ دین اسلام کے نفاذ کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے اوروطن عزیز کوناکام، لادین ریاست بنانے کی ہر سازش کا مقابلہ کریں گے ، اتحاد امت اور دین حق کو معاشرے میں پھیلانے کے لیے ہر قر بانی دینے کے لیے خود کو تیار رکھیں۔