راولپنڈی (نمائندہ جنگ)گزشتہ 9 ماہ سے مسلسل مسئلہ فلسطین سے متعلق ہر سطح پر آواز اٹھانے اور احتجاج کے باوجود شنوائی نہ ہونے پر تحریک لبیک پاکستان کا مطالبات کی منظوری تک فیض آباد میں دھرنا گزشتہ روز چوتھے دن بھی جا ری رہا۔سربراہ تحریک لبیک پاکستان حافظ سعد حسین رضوی نے دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب تک ہمارے یہ تین مطالبات پورے نہیں کیئے جاتے دھرنا ایسے ہی جاری رہیگا۔ان کا کہنا تھا کہ حکمرانوں کو اپنی ذمہ داری پوری کرنی پڑے گی اور اس سلسلہ میں حکومت پاکستان سے ہمارے مذاکرات جاری ہیں، ہم اپنے مطالبات پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔حافظ سعد رضوی نے کہا کہ جب کوئی تھک جائے تو مظلوم فلسطینیوں پر ہونے والے ظلم و تشدد کو تصور میں لے آئے ، پاکستانی قوم سے اپیل کرتا ہوں کہ مظلوم فلسطینی عوام کے حق میں دیئے گئے اس دھرنے میں ہمارا ساتھ دیں اور بھرپور شریک ہوں۔انہو ں نے کہا کہ تحریکِ لبیک پاکستان کے دھرنے میں اس وقت لاکھوں کارکنان اور غیور پاکستانی عوام شریک ہیں، قائدین کا ولولہ انگیز خطاب جاری ہے جب کہ کارکنان کا جذبہ آسمانوں کو چھو رہا ہے۔اس موقع پر کارکنان کا کہناتھا کہ ہم مر جائیں گے لیکن ظالم کی حمایت کبھی بھی نہیں کرینگے۔
ڈبلنآئرلینڈ کے شینن ایئرپورٹ پر ایک شخص نے سکیورٹی حصار توڑ کر امریکی فوجی طیارے کو نقصان پہنچا یا، جس کے...
اسلام آباد پاکستان کے زیرِ زمین پانی کے ذخائر خطرناک حد تک کم ہو چکے ہیں ، جس کی سب سے بڑی وجہ پانی کا غیر...
بیروت حزب اللہ کے سربراہ نعیم قاسم نے پیر کے روز لبنان پر زور دیا کہ وہ اگلے دن واشنگٹن میں اسرائیل کے ساتھ...
اسلام آبادوفاقی وزیرِ خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہاہے دیگرممالک کے برعکس پاکستان نے مشرق وسطی کے بحران...
بیجنگ چینی وزیر خا رجہ وانگ ای نے بیجنگ میں متحدہ عرب امارات کے صدر کے چینی امور کے خصوصی ایلچی خالدون...
مکہ مکرمہ سعودی حکومت نے مکمہ مکرمہ میں حج سیزن کے دوران داخلے کیلئے پرمٹ لازمی قرار دیا ہے، اس اقدام کامقصد...
اسلام آباد FBR افسران کو اثاثہ جات کے گوشوارے جمع نہ کرانے پر سخت کارروائی کا انتباہ، چیئرمین ایف بی آر راشد...
اسلام آبادایف بی آر میں پاکستان کسٹم گریڈ 16کے انسپکٹر کسٹم محمد زکریا سروس رولز کی خلاف ورزی پر ملازمت سے...