راولپنڈی (نمائندہ جنگ)گزشتہ 9 ماہ سے مسلسل مسئلہ فلسطین سے متعلق ہر سطح پر آواز اٹھانے اور احتجاج کے باوجود شنوائی نہ ہونے پر تحریک لبیک پاکستان کا مطالبات کی منظوری تک فیض آباد میں دھرنا گزشتہ روز چوتھے دن بھی جا ری رہا۔سربراہ تحریک لبیک پاکستان حافظ سعد حسین رضوی نے دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب تک ہمارے یہ تین مطالبات پورے نہیں کیئے جاتے دھرنا ایسے ہی جاری رہیگا۔ان کا کہنا تھا کہ حکمرانوں کو اپنی ذمہ داری پوری کرنی پڑے گی اور اس سلسلہ میں حکومت پاکستان سے ہمارے مذاکرات جاری ہیں، ہم اپنے مطالبات پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔حافظ سعد رضوی نے کہا کہ جب کوئی تھک جائے تو مظلوم فلسطینیوں پر ہونے والے ظلم و تشدد کو تصور میں لے آئے ، پاکستانی قوم سے اپیل کرتا ہوں کہ مظلوم فلسطینی عوام کے حق میں دیئے گئے اس دھرنے میں ہمارا ساتھ دیں اور بھرپور شریک ہوں۔انہو ں نے کہا کہ تحریکِ لبیک پاکستان کے دھرنے میں اس وقت لاکھوں کارکنان اور غیور پاکستانی عوام شریک ہیں، قائدین کا ولولہ انگیز خطاب جاری ہے جب کہ کارکنان کا جذبہ آسمانوں کو چھو رہا ہے۔اس موقع پر کارکنان کا کہناتھا کہ ہم مر جائیں گے لیکن ظالم کی حمایت کبھی بھی نہیں کرینگے۔
اسلام آباد فنانس ایکٹ 2026-27کے تحت قابلِ ٹیکس اشیا کی تیاری، فروخت اور ترسیل پر ٹیکس اسٹیمپس، بینڈ رول...
اسلام آباد یورپی یونین کی یورپین بارڈر اینڈ کوسٹ گارڈ ایجنسی اور وفاقی تحقیقاتی ادارے کے درمیان انسانی...
کراچی امریکا نے پہلی بار خلا میں ہتھیار نصب کرنے کی تصدیق کردی۔امریکا کے خلائی کنٹرول ہتھیار زمین کے مدار...
اسلام آباد سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا کہ 9/11 کے 25 سال بعد امریکا کمزور ہو کر ابھرا ہے اور اس نے چین کیلئے جگہ...
اسلام آباد پنجاب کی9ارب روپے مالیت کی جنگلاتی زمین واگزار،5کروڑ درخت لگائے گئے۔75فیصد سے زیادہ جنگلاتی زمین...
لاہورپارٹی پالیسی اور ڈسپلن کی خلاف ورزی پر پیپلز پارٹی لاہور ڈویژن کے 2 نائب صدور فیاض بھٹی اور منظر عباس...
کراچی آسٹریلیا کے سات سابق کرکٹ کپتانوں ایلن بارڈر، گریگ چیپل، ایان چیپل، بیلنڈا کلارک، کم ہیوز، مارک ٹیلر...
راولپنڈی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل میں ملاقات کرادی گئی ۜ،جیل ذرائع کے مطابق منگل کو سینٹرل جیل...