پی ٹی آئی پر پابندی کے فیصلے سے کوئی اثر نہیں پڑے گا،بیرسٹرسیف

17 جولائی ، 2024

پشاور(صباح نیوز)خیبر پختو نخوا حکومت کے مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی پر پابندی کے فیصلے سے کوئی اثر نہیں پڑے گا، ان کو پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کا کوئی اختیار نہیں۔ایک بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ ہم چیلنج کرتے ہیں آئیں ہمت کریں، سپریم کورٹ جائیں۔