ستوکتلہ،خود کو ایف آئی اے کا اسسٹنٹ کمشنر ظاہر کرنیوالا ملزم 2پولیس اہلکاروں سمیت گرفتار

17 جولائی ، 2024

لاہور(کر ائم رپو رٹرسے)لاہور کے علاقہ ستوکتلہ میں خود کو ایف آئی اے کا اسسٹنٹ کمشنر ظاہر کرنیوالا ملزم 2ساتھی پولیس اہلکاروں سمیت گرفتار کرلیا گیا۔سادہ لوح لوگوں کو لوٹنے والے ملزم حمودالرحمٰن کو ایف آئی اے کا جعلی اسسٹنٹ کمشنر بن کر کالے رنگ کے مشتبہ ڈالے میں دوپولیس اہلکاروں کیساتھ گھومتے اور مشکوک حرکات دیکھ کردوران گشت ستوکتلہ پولیس نے پکڑا۔ ملزم نے پولیس کو بتایا کہ وہ ایف آئی اے کا اسسٹنٹ کمشنر ہے۔ جعلی ایف آئی اے اسسٹنٹ کمشنر اوردونوں پولیس اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج کرکے انہیں انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کردیا گیا۔