اسلام آباد (محمد صالح ظافر خصوصی تجزیہ نگار) نئی دہلی میں بھارتی وزارت خزانہ کی عمارت نارتھ بلاک میں بھارت کے سالانہ بجٹ کی تیاری کے اختتام اور اسے پارلیمنٹ میں پیش کیے جانے سے قبل بڑے کڑاھے میں حلوہ بناکر ا سے افسروں اور اہلکار وں کو کھلانے کی تقریب ہوتی ہے بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق منگل کو ایسی ہی سالانہ تقریب میں بھارت کی خاتون وزیر خزانہ نرملا سیتھارمن نے شرکت کی اور حلوے کی تیاری میں حصہ لیا۔ مالی سال کا بھارتی بجٹ پارلیمنٹ کے ایوان زیریں میں منگل 23جولائی کو پیش کیا جارہا ہے۔ بھارتی وزیر خزانہ نے اپنے وزیر مملکت پنکج چوہدری سمیت تمام متعلقہ افسروں اور اہلکاروں کو اپنے ہاتھ سے کٹوروں میں ڈال کر گرم گرم حلوہ پیش کیا جسے انہوں نے جھک کر شکریہ کے ساتھ قبول کیا اور کھایا۔ بھارتی وزارت خزانہ کی یہ انوکھی رسم پاکستان میں بجٹ کی منظوری سے بہت مختلف ہے جہاں ارکان پارلیمنٹ کو بجٹ کی منظوری کے دنوں میں صبح کے ناشتے سے لے کر رات کے عشایئے تک دن بھر پرتکلف پکوانوں سے یہ کام کیا جاتا ہے۔ اس دوران آخری دن کے ظہرانے میں وزیراعظم بھی شریک ہوتے ہیں پاکستان کی پارلیمنٹ کھانوں کی یہ ضیافتیں حکومتی اور حزب اختلاف دونوں طرف کے ارکان کیلئے فراوانی سے دستیاب ہوتی ہیں بھارتی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ حلوے کی ضیافت عموماً بجٹ پیش کیے جانے سے پانچ روز قبل ہوتی ہے اس مرتبہ یہ سات دن پہلے انجام دے دی گئی ہے۔
لاہورمحکمہ زراعت پنجاب کے تحت جنگلات کے عالمی دن کے موقع پرکالا شاہ کاکو میں شجرکاری کے سب سے بڑے ایونٹ کا...
لاہور ٹیٹرا پاک پاکستان نے پاکستان سپر لیگ سیزن 10 کے لیے اسلام آباد یونائیٹڈ کے ساتھ آفیشل نیوٹریشن...
اسلام آباد ای او بی آئی نے آٹھ ماہ میں آجروں اور ملازمین سے 50 ارب روپے وصول کئے وفاقی وزیر برائے اوورسیز...
اسلام آ باد متروکہ وقف املاک بورڈ نے اپنی جائیدادوں کے نا دہندگان سے ریکوری مہم کے دوران 25کروڑسات لاکھ 62ہزار...
اسلام آباد محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے راولپنڈی سمیت پنجاب بھر کے 9ڈویژن کے دفاتر کو مالی سال 2021-22میں...
اسلام آ باد پاکستان علما کونسل کے چیئرمین حافظ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ پرائیویٹ حجاج کو منیٰ اور عرفات میں...
اسلام آبادسوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے میں طلبی پر بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان بدھ کو جے آئی...
اسلام آباد سندھ کی ٹیکسٹائل صنعت نے نیپرا سے آج بدھ کو دو ران سماعت خود کو غیر جانبدار ثابت کرنے کا مطالبہ...