عمران خان کا جناح ہائوس و دیگر 11 مقدمات میں ریمانڈ منظوری کا تحریری حکم جاری

17 جولائی ، 2024

لاہور(کورٹ رپورٹر) انسداد دہشتگردی عدالت کے جج خالد ارشد نے 9 مئی جناح ہاؤس جلائو گھیرائو سمیت 11 مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کے 10 روزہ جسمانی ریمانڈ کی منظوری کا تحریری حکم جاری کردیا، فیصلے میں کہا گیا ہے کہ تفتیشی کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے گرفتاری کی صورت میں کارکنانِ کو عسکری تنصیبات پر حملے کا کہا، حکم میں کہا گیا کہ ملزم کو 25 جولائی کو ویڈیو لنک کے زریعے دوبارہ عدالت پیش کیا جائے۔