دنیابھر میںIPPsکو 4 ،پاکستان میں 14 سینٹ ادائیگی،زاہد توصیف

17 جولائی ، 2024

فیصل آباد (نمائندہ جنگ) سابق ضلع ناظم اور سینئر سیاسی رہنما رانا زاہد تو صیف نے کہا ہے کہ انہوں نے کہا کہ اصل مسئلہ آئی پی پیز کو ادائیگی ہے دنیا بھر میں 4سینٹ کے حساب سے ادائیگی ہو رہی ہے مگر پاکستان میں الٹی گنگا بہتی ہے یہاں 14 سینٹ کے حساب سے پیمنٹ کی جا رہی ہے،انھوں نے’’جنگ‘‘سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکمرانوں کو اس بات کی فکر ہی نہیں کہ ملک کس سمت جا رہا ہے عوا م کو بجلی‘ گیس‘ پٹرول کی مد میں ہر روز نیا جھٹکا دیا جا رہا ہے، انڈسٹری کباڑ خانہ میں تبدیل ہو رہی ہے۔