واقعہ کربلا قیامت تک حق و باطل کے درمیان تفریق کا پیمانہ ہے، وفاقی وزیر اطلاعات

17 جولائی ، 2024

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی )وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ نے کہا ہے کہ واقعہ کربلا قیامت تک حق و باطل کے درمیان تفریق کا پیمانہ ہے، امام حسینؓ کے تمام رفقاءکا حوصلہ، صبر و استقلال اور تدبر ہمارے لئے مشعل راہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ نے امام بارگاہ کاشان عباس کے دورہ کے دوران کیا۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے سیکورٹی انتظامات کا بھی جائزہ لیا۔