کراچی(اسٹاف رپورٹر)لانڈھی تھانے کی حدود نمبر 6غلہ منڈی کے قریب پولیس مقابلہ ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار شہید ہو گیا ،جس کی لاش جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی شناخت 48سالہ حمزہ ولداللہ وڑایوکے نام سے ہوئی ہے ، پولیس کے مطابق موٹر سائیکل سوار ڈاکو شہری سے موٹر سائیکل چھین رہے تھے کہ پولیس اہلکار نے ہوائی فائرنگ کی، ڈاکووں نے پولیس پر فائرنگ کردی جس سے حمزہ کی ٹانگ میں گولی لگنے سے زخمی ہو گیا اور خون زیادہ بہہ جانے سے شہید ہو گیا، ملزمان موقع سے فرار ہوگئے ،پولیس کانسٹیبل حمزہ لانڈھی تھانےمیں تعینات تھا ،پولیس نے 2 موٹر سائیکل اور اسلحہ بر آمد کر کے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔ ایس پی لانڈھی نے جناح اسپتال کے باہر میڈیا سے گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ 2 موٹرسائیکلوں پر سوار ملزمان نے شہری سے موٹرسائیکل چھینی اور فرار ہورہے تھے کہ قریب موجود پولیس اہلکاروں نے فائرنگ کی ،ڈاکووںکی جوابی فائرنگ سے اہلکار ٹانگ پر گولی لگنے سے شدید زخمی ہو گیا اور خون زیادہ بہہ جانے سے شہید ہو گیا ،ملزمان موٹرسائیکل اور اسلحہ چھوڑ کر فرار موقع سےفرارہوگئے، پولیس نے جائے وقوعہ سے خول جمع کر لیے ،اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔
کراچیکورنگی پولیس اور رینجرز نے کورنگی انڈسٹریل ایریا، ماڈل کالونی، لاسی پاڑہ اور جوکھیو گوٹھ میں سرچ...
کراچی ڈیموکریٹک ورکرز یونین، اسٹیٹ آف بینک کے سیکریٹری جنرل لیاقت علی ساہی نے بینکنگ سروسز کارپوریشن کے...
کراچی سندھ ہائی کورٹ میں الیکشن ٹریبونل نے پی ایس 123 میں دھاندلی کے خلاف جماعت اسلامی کے امیدوار محمد اکبر کی...
کراچی سندھ ہائی کورٹ نے سوئی سدرن گیس کے ہزاروں ملازمین کو ریگولرائز کرنے سے متعلق 48 درخواستیں مسترد کردیں،...
کراچی سینٹرل ویمن پولیس نے کارروائی کرکے لاکھوں مالیت کے طلائی زیورات کی چوری میں ملوث مبینہ ملزمہ ارشاد بی...
کراچیسعید آباد سیکٹر 17 اے قبرستان کے قریب دن دیہاڑےموٹر سائیکل سوار ڈاکوئوں نے شہری سے 2 لاکھ روپے اور...
کراچی پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا مزار قائد پر 28 اپریل کو ہونے والا جلسہ اب 5...
کراچی سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے لاپتا افراد کی بازیابی سے...