پشاور( نمائندہ جنگ) عو امی نیشنل پارٹی پختونخوا کے ترجمان ارسلان خان ناظم نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کو تخت اسلام آباد کیلئے استعمال کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی سے نظریاتی اختلاف اپنی جگہ لیکن ہم ان پر پابندی لگانے کے حق میں نہیں ،انہوں نے کہا کہ بنوں میں امن مارچ کے شرکاء پرپر براہ راست فائرنگ افسوسناک ہے،عوامی نیشنل پارٹی پرامن مظاہرین پر فائرنگ کی مذمت کرتی ہےاے این پی عدم تشدد پر یقین رکھتی ہے، امن کیلئے آواز اٹھنے والی آوازوں کو دبایا نہیں جاسکتا،فائرنگ کس نے اور کیوں کی ہے؟مطالبہ کرتے ہیں کہ واقعے کی مکمل تحقیقات کرائی جائیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نےپریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ ارسلان خان کاکہنا تھاکہ پختونخواکو تاریکیوں میں دھکیلا جارہا ہے، کسی کو فکر تک نہیں۔تعلیم کیلئے محض دو فیصد بجٹ مختص کرنا تعلیم کی طرف غیر سنجیدگی کا ثبوت ہے۔
بیجنگ چائنہ میٹرولوجیکل ایڈمنسٹریشن کے ایڈمنسٹریٹر ڈاکٹر چن ینگ لین نے کہا کہ چائنہ میٹرولوجیکل...
اوٹاوہ کینیڈا میں تعلیم کے حصول کیلئے جانے والے بھارتی طلباء کی بڑی تعداد تعلیم حاصل کرنے کی بجائے ملازمتیں...
اسلام آباد تحریک تحفظ آئین پاکستان نے دیگر سیاسی جماعتوں کے ساتھ رابطوں میں تیزی لانے کا فیصلہ کر لیا۔...
اسلام آبادتحریک انصاف کے رہنماء شیرافضل مروت کا کہنا ہے کہ پارٹی کی طرف سے اب تک باضابطہ شوکاز نوٹس ملا نہیں...
اسلام آباد پاکستان ہندو کونسل کے سرپرست اعلیٰ ڈاکٹر رمیش کمار وانکوانی نے پاکستان میں مذہبی آزادی کا...
اسلام آباد وزیرِ اعظم کی کوآرڈینیٹر برائے موسمیاتی تبدیلی رومینہ خورشید عالم نے کاروباری برادری پر زور...
لاہور وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر محکمہ داخلہ نے جیل ریفارمز ایجنڈا کے تحت منشیات کے جرائم میں ملوث اسیران...
اسلام آباد اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ ایران پاکستان کا اہم برادر ہمسایہ ملک ہے اور...