بھارت:سڑک حادثے میں ایک ہی خاندان کے چھ افراد ہلاک

20 جولائی ، 2024

جے پور (اے پی پی)بھارتی ریاست راجستھان کے ضلع بیکانیر میں خوفناک سڑک حادثے میں ایک ہی خاندان کے چھ افراد ہلاک اور ایک لڑکی زخمی ہو گئی۔ یہ واقعہ گزشتہ شب مہاجن پولیس سٹیشن کی حدود میں بھارت مالا شاہراہ پر پیش آیا جہاں ایک تیز رفتار کار سڑک کنارے کھڑے ٹرک سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں اس میں سوار چھ افراد موقعے پر ہی ہلاک جبکہ ایک بچی زخمی ہو گئی جسے ہسپتال داخل کرادیا گیا۔