مظفرآباد(صباح نیوز) جماعت اسلامی آزاد کشمیر گلگت بلتستان کے امیر ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے کہا کہ پاکستان کشمیریوں کا وکیل اور فریق ہونے کے ناطے کشمیر کی آزادی کیلئے فیصلہ کن کردار ادا کرے ، کشمیریوں نے اپنے حصے کا کام کرلیا ہے اب آزادی کی اس تحریک کو منزل سے ہمکنار کرنے کیلئے مظفرآباد اور اسلام آباد نے فیصلہ کن کردار ادا کرنا ہے، کشمیر لبریشن سیل کے زیر اہتمام یوم الحاق پاکستان کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد مشتاق خا ن نے کہا کہ مودی کے یک طرفہ اقدامات سے مسئلہ کشمیرکی قانونی اور عالمی حیثیت متاثر نہیں ہوتی، کشمیریوں کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ ہندوستان کے جبری فوجی قبضے کیخلاف مزاحمت کریں، کشمیریوں کا حق مزاحمت بحال کیا جائے۔ کشمیری اقوام متحدہ کے چارٹر اور اسلامتی کونسل کی قرارادادوں کے مطابق اپنے حق کے حصول کیلئے جائز جدوجہد کر رہے ہیں، انھوں نے کہا کہ کشمیرلبریشن سیل اپنے انداز سے کاوشیں کررہا ہے اس کی مزید منظم کرنے کی ضرورت ہے۔ عالمی سطح پر اس مسئلے کو آٹھانے کو اجاگر کرنے کی ضرورت ہے،اس موقع پر دیگر قائدین نے بھی خطاب کیا۔
سری نگر مقبوضہ کشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے نیشنل کانفرنس کو کشمیر اسمبلی کے...
آٹھ مقام جاگراں ویلی میں خوفناک آتشزدگی سے 10رہائشی مکان جل کر راکھ کا ڈھیر بن گئے۔ گاؤں شال میں رات تین...
سیری کھوئی رٹہ میں ٹریفک مسائل جوں کے توں ہو نے سے عوام، تاجر، راہگیر سخت پریشانی کا شکار ہیں، میلاد چوک سے...
ہٹیاں بالا لائن آف کنٹرول سے ملحقہ دو یونین کونسلوں چکوٹھی اور وادی کھلانہ کے متعدد تعلیمی اداروں میں...
میرپور رہنما پاکستان مسلم لیگ ن، کونسلر میونسپل کارپوریشن میرپور راجہ عمران منیر نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن...
ہٹیاں بالا ایس ایچ او سٹی ہٹیاں بالا نوید الحسن نے معہ نفری کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش طاہر خان عرف طاہری...
سری نگر مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس اور دیگر حریت رہنمائوں اور تنظیموں نے ہندو پجاری یتی نرسنگھا...
میرپور سابق امیدوار اسمبلی ڈاکٹر عشرت سجاد نے کہا ہے کہ سیاستدانوں کو آپس کی لڑائی ختم کر کے ملک و قوم کے...