کارکنان کی مشاورت ، ن لیگ یونین کونسل کھلانہ کی تنظیم کا اعلان

20 جولائی ، 2024

ہٹیاں بالا(نمائندہ جنگ) کارکنان کے اختلافات ختم کرنے کیلئے مسلم لیگی رہنماء مرزا آصف مغل کی محنت رنگ لے آئی، مسلم لیگ ن کھلانہ ویلی کے اجلاس میں کارکنان نے باہمی مشاورت سے مسلم لیگ ن یونین کونسل کھلانہ کی تنظیم کا اعلان کردیا، صوبیدار (ر) محمد عظیم مغل صدر، چوہدری محمود جنرل سیکرٹری، محمد محبوب منہاس سینئر نائب صدر، محمد طارق عبداللہ عباسی، جوائنٹ سیکرٹری، جبکہ راجہ عارف عزیز سرپرست اعلی نامزد کر دیئے گئے،اس سے قبل مسلم لیگ ن کھلانہ ویلی کا اجلاس زیر صدارت سابق امیدوار ڈسٹرکٹ کونسلر مسلم لیگ ن یونین کونسل کھلانہ فیصل رشید ایڈووکیٹ منعقد ہوا ،جس میں ممبر مجلس عاملہ قاضی منظور انجم ،وائس چیئرمین یونین کونسل کھلانہ عبدالقدیر اعوان ،صوبیدار (ر) محمد عظیم مغل، عبدالحفیظ عباسی ،راجہ عارف عزیز ودیگر نے شرکت کی۔ اجلاس کے ایجنڈا میں علاقائی سطح پر عوام کو درپیش مسائل کے حل سمیت مسلم لیگ ن کی تنظیم سازی شامل تھی،اجلاس میں ن لیگ کے کارکنان نے راجہ محمد فاروق حیدر خان کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کو مضبوط و مستحکم بنانے کا عزم دہراتے ہوئے کہا کہ اپنی تمام تر صلاحیتیں بروے کار لاتے ہوئے جماعت کو مضبوط و مستحکم کرینگے۔ مسلم لیگ ن کی مجلس عاملہ کے رکن مرزا آصف مغل نے کھلانہ کے لیگی کارکنان کو اتحاد و اتفاق سے تنظیم سازی پر مبارکباد دی ہے۔