سرینگر (اے پی پی)مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماؤں اور تنظیموں نے 19 جولائی کوکشمیر کی تاریخ کا ایک اہم دن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ 1947 میں آج ہی کے دن کشمیریوں نے تقسیم برصغیر سے قبل ہی اپنا مستقبل پاکستان کیساتھ وابستہ کرلیا تھا کشمیری بھارتی مظالم کے باوجود اپنی جدوجہد عزم وہمت سے جاری رکھے ہوئے ہیں۔ حریت کانفرنس کے غیر قانونی نظر بند رہنماؤں مولوی بشیر احمد عرفانی، فیاض حسین جعفری، ارشد اقبال، محمدعاقب، سید سبط شبیر قمی، تحریک حریت، جموں وکشمیر اتحاد اسلامی، پیر پنجال موومنٹ اور دیگر نے سرینگر میں اپنے بیانات میں کہا کہ بھارتی قیادت نے کشمیریوں کی خواہشات کا گلا گھونٹ کرکشمیر پر قبضہ کیا، کشمیریوں نے بھارت کے ناجائز قبضے کو یکسر مسترد کیا اور وہ گزشتہ سات دہائیوں سے زائد عرصے سے اپنی آزادی کیلئے بے مثال قربانیاں دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کشمیریوں کے حق خود اردیت کا ایک بڑا حامی و وکیل ہے اور کشمیری اپنی منصفانہ جدوجہد میں پاکستان کی بھر پور سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت پر اسکے انتہائی مشکور ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری بھارتی چیرہ دستیوں کے باوجود اپنی جدوجہد عزم وہمت سے جاری رکھے ہوئے ہیں ، ان کی قربانیاں ضرور رنگ لائیں گی۔ انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ علاقے میں بھار تی ریاستی دہشتگردی کا نوٹس لے اور مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے بھارتی قیادت پردبائو ڈالے۔
جہلم ویلی ایس پی جہلم ویلی مرزا زاہد حسین کی زیر صدارت ماہانہ کرائم میٹنگ کا انعقاد ہوا، میٹنگ میں ایس ڈی پی...
مظفرآباد دارالحکومت آزاد کشمیر میں مختلف تعلیمی اداروں صحت کے مراکز اور ہسپتالوں میں گزشتہ روز دس اکتوبر...